بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جنازہ لے جاتے وقت قدم گنتی کرنے کا حکم


سوال

جنازہ لے کر جب چلتے ہے تو ایک آدمی قدم گنتی کرتا ہے یہ قدم گنتی کرنا کیسا ہے؟

جواب

اگر کوئی شخص جنازہ اٹھاکر چلتے وقت خود اپنے قدم گنے کہ جنازے کے ہر پائے کو دس دس قدم اٹھایا ہے یا نہیں، اور اس کا مقصد رسم ورواج کی پاس داری نہ ہو تو اس کی اجازت ہے؛ کیوں کہ فقہاء کرام نے جنازے کے ہر پائے کو مخصوص ترتیب پر دس دس قدم اٹھانا مستحب لکھاہے۔ البتہ بعض علاقوں میں یہ رواج ہے کہ جنازے لے کر چلتے وقت ایک آدمی قدم گنتی کرتا ہے، اس عمل کا شرعاً  کوئی ثبوت نہیں، اس کو ترک کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200298

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں