بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جنات کی حقیقت


سوال

جنات کے بارے میں کچھ بتائیں۔

جواب

قرآن وحدیث کی روشنی میں جنات کی تعریف کا خلاصہ یہ ہے  کہ ایک ناری مخلوق جو مختلف شکلیں اختیار کرتی ہے ، جنات کی کوئی ایک شکل مخصوص ومتعین نہیں ہے، انسانوں کی طرح جنات بھی احکام کے مکلف ہیں، بعض مؤمن اور نیک ہیں، بعض کافر اور نافرمان ہیں۔ ان میں جو سرکش ہیں وہ شیطان کے معاون و مدد گار ہیں، اور انسانوں کو گم راہ کرنے میں ابلیس کا ساتھ دیتے ہیں۔

ہمارے لیے اتنا ہی ضروری ہے کہ ان کے وجود کا اعتقاد رکھیں، اس سے زیادہ تفصیلات اور گہرائی میں جانے کی  نہ ہمیں  ضرورت ہے، اور نہ ہی ہم اس کے مکلف ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201848

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں