بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جنابت کی حالت میں مسجد میں جانا


سوال

کیا جنابت کی حالت میں وضو کرکے جماعت کی نماز میں شامل ہونے سے باقی نمازیوں کی نماز میں اثر تو نہیں پڑتا ؟کیا جنابت کی حالت میں وضو کرکے مسجد جاسکتے ہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں جنابت کی حالت میں وضو کرکے جماعت کی نماز میں شامل ہونے سے باقی نمازیوں کی نماز پر تو اثر نہیں پڑے گا،البتہ یہ عمل گناہ  ہے۔ نیز جنابت سے طہارت غسل کے ذریعے حاصل ہوتی ہے، جنابت کی حالت میں وضو کرکے مسجد میں جانا اور بغیر وضو کے جانا دونوں ناجائز ہیں۔ 

اگر کوئی جنابت کی حالت میں  غسل  کیے بغیر نماز پڑھنے کو جائز سمجھے تو اسے ایمان ونکاح کی تجدید کرنی ہوگی۔ اور اگر ناجائز سمجھتے ہوئے شرم یا سستی کی وجہ سے ایسا کیا تو ایمان واسلام تو باقی رہے گا ،لیکن ایسا کرنا سخت گناہ ہے ؛ اس لیے توبہ واستغفار کے ساتھ آئندہ اس سے اجتناب کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143406200011

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں