بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جن کی اولاد نہ ہو، ان کے لیے وظیفہ


سوال

 اولاد  کی  بہت  چاہت  ہے ، میری ہاں اولاد نہیں ہو رہی،  برائے مہربانی کوئی تعویذ مل جائے گا!

جواب

یہاں تعویذ نہیں دیا جاتا۔   البتہ ظاہری اسباب اختیار کرنے کے ساتھ صدق دل سے اللہ کے حضور اپنی بے چارگی کو بیان کر کے خوب خوب دعائیں مانگیں۔ اس کے ساتھ بزرگوں نے ایک وظیفہ یہ بتایا ہے: میاں بیوی ہم بستری سے پہلے سورۃ النجم کی آیات: پینتالیس، چھیالیس اور سینتالیس پڑھ لیں۔ اور دوسرا وظیفہ یہ ہے کہ : سورۃ السجدہ کی آیات: سات، آٹھ اور نو کا کثرت سے ورد رکھیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201673

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں