بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جن چیزوں کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کھانا ثابت ہے


سوال

َوہ کون سی چیزیں ہیں جو کھانے میں حلال ہیں ليكن سنت نہیں؟ اگر آپ ان کے نام بتا دیں تو مہربانی ہوگی۔

جواب

کھانے پینے کی چیزوں میں یہ تفریق نہیں کی جاسکتی کہ فلاں چیز کھانا ’’سنت‘‘  ہے، یا فلاں چیز کھانا ’’خلافِ سنت‘‘  ہے، یا ’’سنت‘‘ نہیں ہے۔  تاہم  علامہ احمد بن علی المقریزی رحمہ اللہ نے سیرت کی کتاب"إمتاع الأسماع"میں ذکر کیا ہے کہ نبی کریمﷺ سے جو کی روٹی، سرکے کو بطورِ سالن، کھیرا، کدّو، گھی، پنیر، حلوہ،  تیل، سکھایا ہوا گوشت، بھنا ہوا گوشت، مرغی کا گوشت، سرخاب کا گوشت، کھجور اور گھی کا حلوہ،  گوشت اور کوٹے ہوئےگیہوں سے بنایا گیا کھانا، درختِ خرماکا گوند، کھجور، سن کے درخت کے پتے اور خربوزہ کھانا ثابت ہے۔

"إمتاع الأسماع"میں ہے:

"[اعلم] أنّ رسولَ اللَّه -صلّى اللَّه عليه وسلّم- أكل على مائدةٍ وعلى الأرضِ، وكانتْ له قَصعةٌ كبيرةٌ، وأكل خُبز الشعِير، وائتدمَ بالخلِّ، وأكل القِثاء والدُّباء، والسَّمنَ والأقِطَ والحِيسَ، والزَّيتَ واللَّحمَ والقديدَ، والشِّواء ولحمَ الدَّجاج، ولحمَ الحُبارى، وأكل الخبِيصَ والهَرِيسةَ، وعافَ أكل الضّبَّ، واجتنبَ ما تُؤذِى رائحتُه، وأكل الجمارَ والتمرَ، والقنّبَ والرُطبَ والبِطِّيخَ، وكان يُحبُّ الحلواءَ والعسلَ، وجمع بين إِدامينِ، ولم يأكلْ مُتكئاً ولا صدقةً".

(إمتاع الأسماع، فصل في ذكر طعام رسول الله -صلى الله عليه وسلم-، 7/262، ط:دار الكتب العلمية-بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144012201555

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں