بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جمہوری نظام میں رہنے والے کے لیے حکم


سوال

اسلام کی رو سے اللہ کے نافذکردہ شرعی قانون سے ہٹ کر مجبوری میں جمہوریت(جو کہ انسان کا بنایا ہوا قانون ہے) کے سائے میں زندگی گزارنے والے کے لیےکیا حکم ہے؟

 

جواب

 رائج پارلیمانی جمہوریت کا مسئلہ انتظامی نوعیت کا مسئلہ ہے، جس کا تعلق ملک چلانے اور اس کے انتظام کرنے سے ہے، اپنی ہمت اور استطاعت کے مطابق اسلامی نظام کے نفاذ (اِحیا)  کی کوشش کرتا رہے اور جب تک کامیاب نہ ہو تو مجبور  ہونے کی وجہ سے معذور  سمجھا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200347

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں