بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کے دن زوال کا وقت


سوال

 جمعہ کے دن زوال کا وقت نہیں ہوتا ہے کیا؟ میں نے سنا ہے کچھ لوگ کہتے ہیں جمعہ کے دن زوال کا وقت نہیں ہوتا۔

جواب

یہ بات درست نہیں، اوقات کے لحاظ سے تمام ایام برابر ہیں، جمعہ کے دن بھی زوال کا وقت ہوتا ہے، اور دیگر ایام کی طرح اس دن بھی  اس وقت میں نماز پڑھنا درست نہیں۔

امام بخاری رحمۃاللہ علیہ نے صحیح حدیث ذکر کی ہے:

"أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰه علیه وسلم کَانَ یُصَلِّي الجُمُعَةَ حِیْنَ تَمِیْلُ الشَّمْسُ".حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ پڑھا کرتے تھے جس وقت سورج ڈھلتا یعنی زوال کے بعد جمعہ پڑھتے تھے۔

صحیح بخاری کے مشہور شارح علامہ ابن حجر رحمۃاللہ علیہ اس حدیث کی شرح میں تحریر کرتے ہیں :

"اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم زوالِ آفتاب کے بعد ہی نمازِ جمعہ ادا کرتے تھے"۔ (فتح الباری) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200438

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں