بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کے دن خطبہ سے پہلے امام کا محراب میں نماز پڑھنا


سوال

 کیاجمعہ کے دن امام خطبہ سے پہلےمحراب میں نماز نہیں پڑھ سکتا؟

جواب

جمعہ کے دن خطبہ سے پہلے امام کا محراب میں نماز پڑھنا مکروہِ تنزیہی ہے، اس کی وجہ یہ ہے تاکہ نئے آنے والے مقتدیوں کو امام کی نماز سے  اشتباہ نہ ہو ؛ اس لیے جمعہ کی نماز کے خطبہ سے پہلے اور نماز کے بعد بھی  محراب سے ذرا دائیں یا بائیں ہوکر سنتیں پڑھنی چاہییں، اگر پچھلی صفوں میں گنجائش ہو تو پیچھے آکر پڑھ لے ورنہ وہیں محراب میں ذرا دائیں بائیں یا کچھ آگے ہوجائے، البتہ اگر مسجد کا محراب تنگ ہو اور صف میں بھی جگہ نہ ہو تو جمعے سے پہلے کی سنتیں مصلے پر پڑھ سکتاہے۔

وفي حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح  (ص: 514):
’’وتكره صلاته في المحراب قبل الخطبة، قهستاني وغيره‘‘.

وفي البحر الرائق  (2/ 161):
"وتكره صلاته في المحراب قبل الخطبة". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200351

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں