بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کے خطبہ میں آنے والی دعاؤں پر ہاتھ اٹھا کر آمین کہنا


سوال

 سعودی عرب میں جمعہ کے دن دوسری اذان کے بعد جو خطبہ دیتے ہیں اس میں دعا بھی مانگتے ہیں تو کیا اس میں ہم ہاتھ اٹھاکر آمین کہہ سکتے ہیں ؟

جواب

جمعہ کے عربی خطبہ  میں آنے والی دعاؤں پر ہاتھ اٹھائے بغیر  دل ہی دل میں آمین کہنا چاہیے، زبان سے آمین  کہنا درست نہیں ہے،  اور اسی طرح  دو خطبوں کے درمیان بھی زبان سے دعا  کرنا  اور ہاتھ  اٹھا کر  دعا کرنا درست نہیں ہے،  بلکہ دو خطبوں کے درمیان بھی  دل ہی دل میں دعا کرلی جائے۔

حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح  (ص: 514):
"وما يفعله المؤذنون حال الخطبة من الصلاة على النبي صلى الله عليه وسلم والترضي عن الصحابة والدعاء للسلطان بالنصر ينبغي أن يكون مكروهاً". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201431

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں