بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 شوال 1445ھ 17 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کی پہلی چار سنتیں رہ جائیں تو کب پڑھے؟


سوال

اگر جمعہ کے دن پہلے کی  چار رکعت سنت مؤکدہ رہ جائیں توفرض کی ادائیگی کے بعد سنتوں کی ادائیگی کی ترتیب کیا ہوگی؟ یعنی کہ فرض ادا کرنے کے بعد پہلے چار رکعت جو رہ گئی تھیں وہ اداکی جائیں یافرض کے بعد جو چھ رکعت سنت ہیں وہ پڑھے، پھر چار رکعت سنت آخر میں اداکی جائیں؟

جواب

اگر کسی شخص سے جمعہ کے دن فرض نماز سے پہلے والی چار سنتیں رہ جائیں تو بہتر یہ ہے کہ فرض کے بعدوالی سنت مؤکدہ اداکرنےکے بعد پہلے والی چار رکعتیں اداکرلے۔اوراگرفرض کی ادائیگی کے بعد جمعہ سے پہلے والی چارسنتوں کومقدم کردے اورپھربعد والی چھ رکعات سنتیں اداکرے تب بھی درست ہے۔( کفایت المفتی،کتاب الصلوۃ،جلد سوم ، ص:317،ط:دارالاشاعت)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143905200007

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں