بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کی نماز میں شامل ہونے کا طریقہ


سوال

جمعہ کی نماز میں جماعت کے ساتھ ملنے کا طریقہ کیا ہے?

جواب

نماز جمعہ کی جماعت میں شامل ہونے کا طریقہ وہی ہے جو عام نمازوں کی جماعت (مثلاً فجر کی جماعت) میں شامل ہونے کا طریقہ ہے، یعنی اگر پہلی رکعت میں ہی شامل ہوجائے تو امام کے ساتھ ہی سلام پھیرنا چاہیے، اور اگر ایک رکعت نکل جائے تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑے ہوکر ثناء، تعوذ، تسمیہ، سورہ فاتحہ اور دوسری سورت پڑھنے کے بعد رکوع و سجدہ کرکے قعدہ میں بیٹھ جانا چاہیے اور التحیات، درود شریف اور دعا پڑھ کر سلام پھیر دینا چاہیے، اور اگر دو رکعتیں نکلی ہوں تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑے ہوکر   ثناء، تعوذ، تسمیہ، سورہ فاتحہ اور دوسری سورت پڑھنے کے بعد رکوع و سجدہ کر کے دوبارہ کھڑے ہوکر سورہ فاتحہ اور دوسری سورت پڑھنے کے بعد رکوع و سجدہ کرکے قعدہ میں بیٹھ جانا چاہیے اور التحیات، درود شریف اور دعا پڑھ کر سلام پھیر دینا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200760

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں