بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کا خطبہ اور ترجمہ


سوال

جمعہ کا خطبہ اور ترجمہ، دونوں مکمل ارسال کردیں۔

جواب

جمعہ کا خطبہ مستقل طور پر مقرر نہیں ہے، رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے منقول مختلف خطبات کو سامنے رکھ کر اکابر نے مختلف خطبات مرتب کیے ہیں، اسی طرح کا ایک مجموعہ مفتی محمد شفیع صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا  مرتب کردہ بھی ہے، ’’خطباتِ جمعہ و عیدین مع ضروری آداب و احکام‘‘   کے نام سے  یہ مجموعہ کتب خانوں میں دست یاب ہے، اس میں جمعہ  اور عیدین کے خطبے اور ان کے ترجمے موجود ہیں، وہاں سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ فقط  واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200184

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں