بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جماعت میں جو شخص شامل نہیں ہو اس کے لقمہ دینے اور امام کے قبول کرنے سے نماز فاسد ہوجائے گی


سوال

کیا مقتدی کے علاوہ یعنی وہ شخص جس نے نماز شروع نہیں کی ہو کیا وہ امام کو لقمہ یا فتحہ  دے سکتا ہے؟

جواب

نماز میں جو شخص شامل نہ ہو اسے لقمہ دینے کی شرعاً اجازت نہیں، اگر اس نے لقمہ دے دیا اور امام نے اس کا لقمہ لے لیا(یعنی اسے خود سے یاد نہیں آیا، بلکہ بتانے سے معلوم ہوا) تو نماز فاسد ہو جائے گی، البتہ اگر امام نے فوراً لقمہ قبول نہیں کیا، بلکہ اسے خود یاد آگیا اور اپنے یاد آنے پر صحیح پڑھ لیا تو نماز فاسد نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201172

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں