بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جماعت شروع ہونے کے بعد فجر کی سنتوں کا حکم


سوال

اگر فجر کی نماز شروع ہو اور میں نے سنتیں نہیں پڑھیں تو میں کس وقت سنتیں پڑھ سکتا ہوں؟

جواب

اگر کوئی شخص فجر کی جماعت شروع ہونے کے بعد مسجد میں داخل ہو اور اب تک سنتیں نہ پڑھی ہوں ،اگر سنت پڑھنے کے بعد سلام سے پہلے پہلے آخری قعدہ میں شامل ہونے کا یقین ہو تو پہلے الگ جگہ پر سنت پڑھ کر جماعت میں شامل ہوجائے،اور اگر سلام سے پہلے امام کے ساتھ شامل ہونے کا یقین نہ ہو تو سنت چھوڑ کر جماعت میں شامل ہوجائے پھر اسی دن اشراق کے وقت سے لے کر زوال سے پہلے پہلے قضا کی نیت سے پڑھ لے،اور اگر زوال تک نہیں پڑھا تو بعد میں قضا نہیں کی جاسکتی۔

البحر الرائق شرح كنز الدقائق (2 / 73):
"( قوله: ومن خاف فوت الفجر إن أدى سنته أيتم وتركها وإلا لا)؛ لأن الأصل أن سنة الفجر لها فضيلة عظيمة، قال عليه الصلاة والسلام: { ركعتا الفجر خير من الدنيا وما فيها}، وكذا ما قدمناه، وكذا للجماعة بالأحاديث المتقدمة، فإذا تعارضا عمل بها بقدر الإمكان، وإن لم يمكن بأن خشي فوت الركعتين أحرز أحقهما وهو الجماعة؛ لورود الوعد والوعيد في الجماعات، والسنة وإن ورد الوعد فيها لم يرد الوعيد بتركها؛ ولأن ثواب الجماعة أعظم؛ لأنها مكملة ذاتية، والسنة مكملة خارجية، والذاتية أقوى. وشمل كلامه ما إذا كان يرجو إدراكه في التشهد، فإنه يأتي بالسنة، وظاهر ما في الجامع الصغير حيث قال: إن خاف أن تفوته الركعتان دخل مع الإمام أن لايأتي بالسنة، وفي الخلاصة: ظاهر المذهب أنه يدخل مع الإمام، ورجحه في البدائع بأن للأكثر حكم الكل فكأن الكل قد فاته فيقدم الجماعة، ونقل في الكافي والمحيط: أنه يأتي بها عندهما، خلافاً لمحمد؛ لأن إدراك القعدة عندهما كإدراك ركعة في الجمعة خلافاً له" .(کتاب الصلاة،باب إدراک الفریضة، ط:رشیدیه)
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200048

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں