بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جماعت اسلامی کے بانی مودودی کے بارے میں مولانا حسین احمد مدنیؒ کی تحریرکا نام


سوال

مولانا مودودی کے حوالے سے شیخ الاسلام حسین احمد مدنی رحمہ اللہ کی کوئی تحریر ہے ؟

جواب

مولانا مودودی کے بارے میں  شیخ الاسلام حضرت مولاناحسین احمدمدنی رحمہ اللہ کی تحریر وکتاب کا نام  ہے: "مودودی دستور وعقائد کی حقیقت"۔

یہ کتاب  درحقیقت  ایک مکتوب ہے  جو  مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ  نے دارالعلوم دیوبند کےایسے فاضل کو لکھا تھا جو اس وقت جماعتِ  اسلامی سے وابستہ ہوگئےتھے،اور  ان کا گمان یہ تھا کہ جمہور امت اور  جماعتِ اسلامی کا اختلاف محض فروعی ہے،اصولی نہیں ہے،شیخ الاسلام رحمہ اللہ  نے اپنے  فاضل کے اس گمان کو ختم کرنے کے  لیے باقاعدہ مذکورہ تحریرلکھی اور   بلیغ انداز میں اُن کی فہمائش کی کہ اختلاف  محض فروعی نہیں ہے،  بلکہ اُصولی ہے،یہ تحریر مکتبہ دارالعلوم دیوبند نے خوب صورت کتابت کے ساتھ  شائع کی ہے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144111201296

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں