بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جلدی امراض کے لیے وظیفہ


سوال

1- الحمدلکہ یامن لنعمہ۔ یہ دعا کس نے اور کب پڑھی تھی؟  اور اس کے معنی کیا ہیں?

2-  جلد کی بیماری اور خارش کے لیے دعا یا وظیفہ بتائیں!

جواب

1. سوال میں مذکور الفاظ یا تو نا مکمل ہیں یا درست طریقے سے نقل نہیں کیے جا سکے،  اس  لیے اس کو واضح، مکمل اور درست طریقے سے لکھ کر دوبارہ ارسال کریں۔

2. جلدی امراض کے مریض پر یہ آیات پڑھ کر دم کیجیے:
{وَ اَيُّوْبَ اِذْ نَادٰى رَبَّهُ اَنِّيْ مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَ اَنْتَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِيْنَ} (پارہ نمبر 17، سورہ انبیاء، آیت نمبر 83)
ترجمہ: ’’اور ایوب کو دیکھو! جب انہوں نے اپنے پروردگار کو پکارا کہ ’’مجھے یہ تکلیف لگ گئی ہے اور تو سارے رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔‘‘ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201794

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں