بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جلد شادی کا وظیفہ


سوال

 جلد شادی کے لیے عمل بتائیں.

جواب

اصل بات تو یہی ہے کہ ہر حکم اللہ تعالیٰ کی طرف سے طے ہے، اور ہر چیز کا وقت مقرر ہے، لہٰذا اس طرح کے مسئلے میں کسی بھی قسم کے وسوسے اور شک میں مبتلا نہ ہوا جائے اور صدقِ دل سے اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے نیک رشتہ مانگا جائے۔ نیز :

1- ہر نماز کے بعد سات مرتبہ اور چلتے پھرتےدرج ذیل دعا کا اہتمام کرلیا جائے:

﴿رَبِّ إنِّيْ لِمَا أنْزًلْتَ إلَيَّ مِنْ خَيْرٍ فَقِيْرٍ﴾

2- صبح وشام سورہ واقعہ اور سورہ طارق پابندی سے پڑھی جائے۔

3- عشاء کی نماز کے بعد سونے سے پہلے باوضو قبلہ رخ بیٹھ کر اول آخر 11، 11 مرتبہ درود شریف اور درمیان میں ایک سو ایک (101)  مرتبہ درج ذیل آیت پڑھ کردعا کیجیے ان شاء اللہ بہت جلد مقصد براری ہوگی:

{وَمَنْ يَّـتَّـقِ اللهَ يَجْعَلْ لَّه مَخْرَجاً وَّ يَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَايَحْتَسِبْ وَمَنْ یَّتَـوَکَّلْ عَلَی اللّٰهِ فَهُوَ حَسْبُه} [الطلاق] (ترجمہ: اور جو اللہ سے ڈرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لیے مصائب سے نکلنے کی راہ بنا دیتے ہیں اور اسے ایسی جگہ سے روزی دیتے ہیں جہاں اس کا گمان بھی نہیں ہوتا، اور جو اللہ پر بھروسہ کرلیتا ہے اللہ اس کے لیے کافی ہوجاتاہے) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201250

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں