بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جس موبائل میں قرآن پاک اور دیگر اوراد و وظائف ڈاؤن لوڈ ہوں اسے جیب میں رکھ کر بیت الخلا (لیٹرین) لے جانے کا حکم


سوال

 اپنے اینڈرائیڈ فون میں قرآن (پی ڈی ایف) ڈاؤن لوڈ کیا،  اسی طرح دیگر آیات اور اسلامی ظائف وغیرہ۔  کبھی کبھار انجانے میں لیٹرین جاتا ہوں،  بھول جاتا ہوں،  اس بارے میں کچھ راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

اگر اسکرین پر قرآنِ پاک کی آیات یا دیگر دعائیں وغیرہ کھلی ہوئی نہ ہوں تب بھی بہتر  یہ ہے کہ ایسے موبائل کو  جیب میں رکھ  کر  اپنے ساتھ  بیت الخلا (لیٹرین)  نہ لے کر جایا جائے،  لیکن اگر  کوئی بھول کر انجانے میں لے جائے یا باہر  کہیں رکھنے  کی جگہ  نہ ہونے  کی وجہ سے ساتھ لے جانا پڑے،  تب بھی کوئی حرج نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201986

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں