بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جرابوں پر مسح کرنا


سوال

کیا جرا بوں پر مسح جائز ہے؟

جواب

مروجہ اونی، سوتی یانائلون کی  جرابوں پر مسح کرناجائز نہیں ہے۔

البتہ ایسی جرابیں جن میں تین شرطیں پائی جائیں تو  ان پر مسح کرنا جائز ہوگا ، وہ شرائط یہ ہیں:

(1) ایسے گاڑھے (موٹے) ہوں کہ ان میں پانی نہ چھنے یعنی اگر ان پر پانی ڈالا جائے تو پاؤں تک نہ پہنچے.

(2)  اتنے مضبوط ہوں کہ بغیر جوتوں کے بھی ان میں (کم از کم) تین میل پیدل چلنا ممکن ہو.

(3) وہ کسی  چیز سے باندھے بغیر اپنی موٹائی اور سختی کی وجہ سے  پنڈلی پر خود قائم رہ سکیں، اور یہ کھڑا رہنا کپڑے کی تنگی اور چستی کی وجہ سے نہ ہو ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200333

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں