بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

’’جب جب میں شادی کروں تو میری بیوی کو طلاق‘‘ اور ’’اگر کوئی شخص میری شادی کرائے تو اس لڑکی کو بھی تین طلاق‘‘ کہنے کے بعد شادی کی کیا صورت ہوسکتی ہے؟


سوال

 اگر کوئی شخص یوں کہے کہ جب  جب  میں شادی کرو ں میری بیوی کو طلاق  پھر ایک ہفتے بعد کلما طلاق والا جو حیلہ ہے وہ بھی نہ چھوڑے اور یوں کہے  کہ اگر کوئی شخص میری  شادی کرائے تو اس لڑکی کو بھی تین طلاق، یوں نہیں کہا کہ  جب جب کوئی میری شادی کراۓ تو  اس لڑکی کو تین طلاق تو  کیا ایسے لڑکے کی شادی کرنے کی کوئی صورت بن سکتی ہے؟

جواب

مذکورہ شخص جب اور جتنی بار بھی جس سے بھی  نکاح کرے گا اس کی منکوحہ پر طلاق بائن پڑجائے گی اور نکاح ٹوٹ جائے گا، البتہ اگر کوئی دوسرا شخص اس آدمی سے پوچھے بغیر دو گواہوں کی موجودگی میں کسی عورت سے  اس کا نکاح کروادے اور وہ عورت اس نکاح کو قبول کرلے اور پتہ چلنے پر مذکورہ شخص زبان سے اس نکاح کو قبول کرنے کے بجائے اپنے فعل سے اس نکاح پر رضامندی کا اظہار کردے (مثلا مہر ادا کر دے) تو بھی پہلی بار تو ایسا کرنے کی صورت میں تین طلاقیں واقع ہوجائیں گی،  لیکن اس کے بعد   کسی دوسری عورت سے کوئی اس شخص کا اسی طرح بغیر پوچھے  نکاح کروادے  یا پہلی عورت خود کسی جگہ نکاح کرے اور دوسرے شوہر سے حقوقِ زوجیت کی ادائیگی کے بعد طلاق ہوجائے یا اس کا انتقال ہوجائے اور یہ اس کی  عدت گزار لے اور  پھر کوئی شخص اس عورت کا نکاح اس شخص کے کہے بغیر خود کردے اور   یہ شخص صرف  فعلًا  رضامندی کا  اظہار کردے تو  پھر دوبارہ طلاق نہیں پڑے گی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 352):

"(و فيها) كلها (تنحل) أي تبطل (اليمين) ببطلان التعليق (إذا وجد الشرط مرة إلا في كلما فإنه ينحل بعد الثلاث) لاقتضائها عموم الأفعال."

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 345):

"(قوله: و كذا كل امرأة) أي إذا قال: كل امرأة أتزوجها طالق، والحيلة فيه ما في البحر من أنه يزوجه فضولي ويجيز بالفعل كسوق الواجب إليها."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201486

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں