بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جانوروں کو وزن سے خریدنا


سوال

یہاں کچھ فارم والے قربانی کے جانور وزن کے حساب سے بیچتے ہیں، جیسے اگرجانور 50 کلو کا ہے تو 350 روپے کے حساب سے 17500 ہوئے، کیا اس طرح کے جانور خریدنا جائز ہے؟ اور اگر اس طرح کا جانور خرید لیا گیا ہے تو اب اس کی کیا صورت ہے؟ ذہن نشین رہے کہ اس میں صارف کی نیت صرف صحیح قیمت پر صحیح جانور مل جائے یہی ہوتی ہے۔

جواب

جس جگہ جانوروں کو وزن سےخریدنے بیچنے کا رواج ہو وہاں وزن کے  حساب سے جانور خریدنے میں شرعاً   کوئی حرج نہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201970

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں