بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جانور کے دانت مکمل نہ ہوں تو قربانی کا حکم


سوال

جس جانور کی عمر کامل دو سال اس کا مالک بتاتا ہے،مگر اس کا دوسرا دانت پورا نہیں نکلا تو ایسے جانور کی قربانی کا کیا حکم ہے؟

جواب

قربانی کے جانوروں میں اصل عمر کااعتبار ہے اور دانت اس کی ظاہری علامت ہے ، اگر کسی نے جانور خود پالاہے یا کسی کی نظروں کے سامنے جانور پلا ہے اوراس کو عمر معلوم ہے یا جس شخص نے جانور پالا ہے اس کی دیانت داری اور سچائی پر لوگوں کو اعتماد ہو توایسی صورت میں قربانی کرناجائز ہے اگرچہ جانور کے دانت نہ نکلے ہوں۔البتہ کسی اور سے جانور خریدتے وقت  صرف جانورفروخت کرنے والوں کے قول کا اعتبار نہ کیا جائے خصوصاً موجودہ زمانے میں جس میں دھوکا ،فریب عام ہے۔لہذا عام بیوپاریوں یا آڑھتیوں سے جانور لیتے وقت ظاہری علامت مکمل دیکھ کر ہی جانور خریدا جائے، اسی میں احتیاط ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201881

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں