بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جانور کی نذر مانی تو قیمت دینا کافی ہے یا نہیں؟


سوال

 میں نے چند ہفتے پہلے ایک کام مکمل ہونے پرجانور کے صدقہ کی نذر مانی تھی ،تو اللہ کے فضل سے کام ہوگیا۔ آیا میں جانور ہی دوں یا اس کے بدلے پیسے بھی دے سکتا ہوں ؟

جواب

اگر آپ نے جانور صدقہ کرنے کی نذر مانی ہے تو جانور کے بدلہ میں اس کی قیمت بھی کسی مستحق کو دے سکتےہیں ،اور اگر جانور ذبح کرنے کی نذرمانی ہے تو پھر ذبح ہی لازم ہوگا، قیمت کا صدقہ کافی نہیں۔(امدادالاحکام 1/42،مکتبہ دارالعلوم کراچی ) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200550

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں