بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 ذو القعدة 1445ھ 18 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

جانور کانام عبداللہ رکھنا


سوال

 کیا کسی پالتو جانور مثلاً بکری، بلی، گائے وغیرہ کا نام عبد اللہ، عبد الرحمن وغیرہ رکھا جاسکتا ہے؟

جواب

زمانہ قدیم سے جانوروں کے نام رکھنے کا سلسلہ جاری ہے، احادیث میں  نبی کریم ﷺ کے جانوروں کے نام بھی مذکور ہیں، لیکن ان ناموں سے واضح ہوتا ہے  کہ جانوروں کے نام انسانوں کے ناموں سے مختلف ہوتے ہیں، لہذا انسانوں کے نام پر جانوروں کے نام رکھنابالخصوص اسلامی نام رکھنا ہر گز مناسب نہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201201336

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں