بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جاز ورلڈ ایپلیکیشن پر ملنے والے ریوارڈ کا حکم


سوال

 جیز ورلڈ ایپلیکیشن استعمال کرنے پر ڈیلی ریوارڈز  کی صورت میں انٹرنیٹ ایم بی ملتے ہیں، کیا ان کا استعمال جائز ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں ’’جاز ورلڈ اپلیکیشن‘‘  کے حوالے سے جو ظاہری معلومات حاصل ہوئی ہیں، اس کے مطابق یہ ایک عام اپلیکشن ہے، جس میں کوئی بینک اکاؤنٹ وغیرہ نہیں بنتا، اور نہ ہی کسی قسم کے پیسے جمع کرانے کی شرط ہے، اس میں یوزرز اپنی مرضی سے جاز کے مختلف پیکج عام قیمت ہی پر ایکٹو کرسکتے ہیں، بیلنس کی مقدار معلوم کرسکتے ہیں. موجودہ پیکج کون سا ہے؟  اور کب ختم ہورہا ہے؟  اور کتنا باقی ہے؟  کال ہسٹری، نیٹ کا ڈیلی استعمال وغیرہ وغیرہ، یعنی وہ تمام ایکٹیوٹیز  جو جاز سم ہولڈر بذریعہ sms کمپنی کی طرف سے مقررہ نمبرات پر اسال کرکے کرسکتے ہیں وہ تمام کام sms کے بغیر اس ایپلیکیشن پر کر سکتے ہیں۔  ڈیلی ریوارڈ  بظاہر کمپنی کی طرف سے تبرع معلوم ہوتا ہے، اگر حقیقت یہی ہے تو استعمال کی گنجائش ہوگی۔ 

اور اگر ڈیلی ریوارڈ  ملنے کی کوئی اور وجہ یا صورت ہو تو تفصیل لکھ کر  دوبارہ معلوم کرلیجیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200042

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں