بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جاز صحت سہولت استعمال کرنا


سوال

 کیا جاز کیش کی صحت سہولت کی سروس استعمال کی جا سکتی ہے؟ انجانے میں ایک ہزار  کی رقم کٹ چکی ہے تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

جاز صحت سہولت میڈیکل انشورنس کی ایک صورت ہے،  انشورنس کی دیگر اقسام کی طرح یہ بھی سود قمار وغیرہ پر مشتمل ہونے کی وجہ سے جائز نہیں ہے۔ جو رقم لاعلمی سے کٹ چکی ہے اسے واپس لینے کا اگر اختیار ہوتو  اصل رقم واپس لےلیں، ورنہ ایک ہزار روپے کے بقدر علاج معالجہ کراسکتے ہیں،  اس سے زیادہ نہیں ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201913

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں