بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جادو وغیرہ سے محفوظ رہنے کا عمل


سوال

ہماراکاروبار پہلے جیسانہیں ہے،قرض بھی بہت ہوگیاہے جواترنے کانام نہیں لیتا،کچھ نہ کچھ رکاوٹ آجاتی ہے،بہت سے عاملوں کودکھادیاہرکوئی اثرجادوبتلاتاہے،اوراتاربھی کرتاہے مگرکوئی فائدہ نہیں ہوتا۔

دوسرایہ کہ بڑے بھائی بھی غیرذمہ دارہیں،جس سے گھرمیں لڑائی رہتی ہے،والد کی بات مانتانہیں اوراپنی مرضی سے کام کرلیاتوکرلیا،ورنہ نہیں۔لگتاہے ان پربھی جادوہے،مذکورہ مسئلہ کاحل بتایئے۔

جواب

جادووغیرہ دیگرمضراثرات سے محفوظ رہنے کے لیے عاملین کی بجائے خودذکرواذکار اوردعاوں کے اہتمام کے ساتھ ان اشیاء سے  اپنے آپ کو محفوظ رکھیں۔قرآن کریم کی سورہ فلق اور سورہ ناس صبح شام پڑھنے کامعمول بنائیں،اورساتھ ساتھ مندرجہ ذیل دعا صبح شام تین تین مرتبہ پڑھاکریں:

أَعُوذُ بِوَجْهِ اللَّهِ الْعَظِيمِ ، الَّذِي لَيْسَ شَيْءٌ أَعْظَمَ مِنْهُ ، وَبِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ الَّتِي لاَ يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَلاَ فَاجِرٌ ، وَبِأَسْمَاءِ اللَّهِ الْحُسْنَى كُلِّهَا مَا عَلِمْتُ مِنْهَا وَمَا لَمْ أَعْلَمْ ، مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَبَرَأَ وَذَرَأَ.(موطا امام مالک)


فتوی نمبر : 143706200037

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں