بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

جادو اور دیگر اثرات سے بچاؤ کے اعمال


سوال

میرا نام فرید الحق ہے اوروالدہ کانام انیسہ ہے،کیامیرے اوپر جادو ہواہے؟یامیرے اوپر نظربد ہے؟یامیرے اوپر اثرات ہیں؟معلوم کرکے بتادیں۔

جواب

اس ویب سائٹ کے ذریعہ شرعی مسائل کاحل بتلایاجاتاہے،عملیات یااستخارہ نہیں کیاجاتاہے،تاہم  آپ مندرجہ ذیل اعمال کااہتمام کریں ان شاء اللہ جادواور دیگراثرات سے محفوظ رہیں گے۔

ظاہری وباطنی طہارت کا اہتمام اور پنج وقتہ نمازوں کی پابندی کے ساتھ قرآنِ کریم کی تلاوت  اور قرآنی آیات پر مشتمل "منزل" نامی مجموعہ (جو شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا رحمہ اللہ نے ترتیب دیا ہے، اس) کی بھی باقاعدگی سے تلاوت کریں۔ آیۃ الکرسی اور آخری تین قُل یقین کے ساتھ صبح وشام پڑھنے کا اہتمام کریں، اور وساوس واوہام کی طرف بالکل توجہ نہ دیں۔ بوقتِ ضرورت کسی  مستندمتبعِ سنت  عالم سے براہِ راست رجوع کریں ۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200756

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں