بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جائے ملازمت میں پندرہ دن سے کم قیام ہو تو مسافر شمار ہوگا


سوال

میرا تعلق ایبٹ آباد سے ہے اور میں اپنے شہر سے تقریبا ایک سو دس کلومیٹر دور اسلام آباد میں نوکری کرتا ہوں، اور اس سفر میں تقریبا تین گھنٹے لگتے ہیں. مجھے یہ نوکری کرتے ایک سال ہو گیا ہے اور ایک سال سے میرا معمول یہ ہے کہ میں ہر سوموار کو گھر سے نوکری پر جاتا ہوں، وہاں چار دن رہتا ہوں اور جمعہ کے روز واپس آ جاتا ہوں. یعنی ہر ہفتے میں چار دن اسلام آباد اور تین دن ایبٹ آباد ہوتا ہوں. چند بار ایسا ہوا کہ کسی مجبوری کی وجہ سے جمعہ کو واپس نہیں آ سکا تو پھر اگلے جمعہ کو واپس آیا، یعنی گیارہ دن قیام کیا. جب سے نوکری شروع ہوئی ہے میں کبھی بھی اسلام آباد میں مسلسل گیارہ دن سے زیادہ نہیں رہا. میرا سوال یہ ہے کہ کیا مجھے اسلام آباد میں قصر نماز پڑھنی چاہیے یا مکمل؟

جواب

مذکورہ صورت میں چوں کہ ہر بار اسلام آباد میں آپ کا قیام پندرہ دن سے کم رہتا ہے، اس لیے آپ وہاں مسافر ہی شمار ہوں گے اور انفرادی نماز پڑھنے یا امام بننے کی صورت میں قصر کریں گے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143804200014

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں