بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جائے ملازمت میں ملازم قصرکرے گایااتمام


سوال

مجھے اپنے شہر سے ایک سوکلومیٹر دور دوسرے شہر میں جاکرنوکری کرنی ہوتی ہے۔ پہلی بار اس دوسرے شہر میں پندرہ دن کی نیت سے پندرہ دن رہا۔ اب میں ہفتہ میں پانچ دن اس شہر میں ڈیوٹی کی وجہ سے رہتا ہوں اور دو دن اپنے شہر چھٹی میں آتا ہوں، اس شہر میں فلیٹ کرایہ پر لے کر رکھا ہے اور اس کرایہ کے فلیٹ میں میرا سامان بھی رکھا ہوا، اب میں اس ایک سو کلومیٹر دور شہر میں نوکری کرنے کیلئے پانچ دنوں کیلئے جاتا ہوں تو وہاں قصر کیا کروں یا پوری نماز پڑھا کروں؟

جواب

آپ کااپناشہرتوآپ کے لیے وطن اصلی ہے جہاں مکمل نمازپڑھیں گے مگر جس جگہ ملازمت کرتے ہیں وہاں بھی جب جائیں گے تومقیم کہلائیں گے اورپوری نمازپڑھیں گے ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143712200014

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں