بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

جائشہ نام رکھنا


سوال

’’جائشہ‘‘  نام رکھنا کیسا ہے؟ براہِ مہربانی اس کا مطلب بھی بتا دیں!

جواب

’’جائشہ‘‘  نام کا ایک معنی جوش مارنے والی ہے، اور  ایک معنی بزدل بھی ہے۔ یہ نام مناسب نہیں ہے۔ اس کی بجائے ’’عائشہ‘‘  نام رکھ لیں، یا صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی نام پر نام رکھیں، یہ باعثِ برکت ہو گا۔

معجم متن اللغة (1/ 603):
"ج ي ش
و- ت العين: فاضت. و- الوادي: زخر. و- ت القدر: غلت أو بدأت تغلي. و- ت النفس: غشت أو دارت للغثيان (ز): ارتفعت من حزن أو فزع، فهي جائشة. و- ت نفس الجبان: ارتاعت وهمت بالفرار. و- الصدر: هاج وعلا غيظًَا (ز)". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105201119

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں