بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ثناءدو بار پڑھ لی تو  سجدہ سہو کا حکم


سوال

اگر نماز شروع کرتے وقت ثناء  2 بار پڑھ لی تو  سجدہ سہو لازم ہو گا یا نہیں؟

جواب

اگر پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ شروع کرنے سے پہلے دو دفعہ ثناء پڑھ لی تو  سجدہ سہو لازم نہیں ہوگا؛ کیوں کہ فاتحہ سے پہلے محلِ ثناء ہی ہے۔ تاہم یہ طریقہ خلافِ سنت ہے، سنت یہ ہے کہ ایک ہی مرتبہ ثناء کے کلمات پڑھے جائیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200161

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں