بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تین طلاق کا حکم


سوال

تین طلاق کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟

جواب

جمہور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین، تابعین ؒ ، تبع تابعین ؒ اور بالخصوص ائمہ اربعہؒ  کی تصریحات کے مطابق ایک مجلس میں دی جانے والے تین طلاقیں تین ہی واقع ہوتی ہیں ، اور بیوی شوہر پر حرمتِ مغلظہ کے ساتھ حرام ہوجاتی ہے رجوع کی گنجائش نہیں ہوتی ۔

اس مسئلہ کی مکمل تفصیل ، قرآن وحدیث اور جمہور صحابہ وعلماء کرام سے اس کا ثبوت  اور اس کے خلاف قول کےتمام دلائل کے  جوابات   درج ذیل لنک پر جامعہ کے فتوی میں ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں:

تین طلاق ایک مجلس میں دینا

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200677

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں