بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تین طلاق مغلظہ کہلاتی ہیں


سوال

تین طلاق بائنہ ہیں یامغلظہ؟

جواب

تین طلاق  بینونت  کی قسم اکبر  یعنی بینونت کبری ہیں اور اس وجہ سے اسے مغلظہ کہاجاتاہے۔جس کے بعدمردکودوبارہ نکاح یارجوع کاحق نہیں رہتا۔ البتہ اگر عورت تین طلاق کے بعدعدت گزارکرکسی دوسرے مرد سے نکاح کرے اوروہ دوسراشخص حقوق زوجیت کی ادائیگی کے بعد اپنی مرضی سے اسے طلاق د ے یااس مردکاانتقال ہوجائے توعورت عدت کے بعدپہلے شوہرسے نکاح کرسکتی ہے۔[فتاویٰ دارالعلوم دیوبند9/123،ادارہ اسلامیات]فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143608200036

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں