بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تین سالہ بچی کو چھونے سے حرمت مصاہرت کا حکم


سوال

میں صبح کو نیند سے بیدار ہو ا  تو میں نے  اپنی بیوی کو چھونے کے لیے اپنے  ہاتھ  اٹھائے، لیکن میرا ہاتھ میری چھوٹی سی بچی کی ران پر لگا جس کی عمر 3تین یا 4سال کے قریب ہے۔ کیا حرمت ثابت ہوگی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  میاں بیوی کا نکاح برقرار ہے، حرمتِ مصاہرت کے لیے بچی کی عمر  کا کم از کم نوسال ہونا ضروری ہے،  اس سے کم عمر میں حرمتِ  مصاہرت ثابت نہیں ہوتی۔

الفتاوى الهندية (1/ 274):

"فلو أيقظ زوجته ليجامعها فوصلت يده إلى بنته منها فقرصها بشهوة وهي ممن تشتهى يظن أنها أمها حرمت عليه الأم حرمةً مؤبدةً، كذا في فتح القدير". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201722

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں