بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تین بھائیوں اور چار بہنوں میں میراث کی تقسیم


سوال

میرے والد صاحب کے انتقال کو  ایک سال ہو گیا ہے ، ھم 3 بھائی اور 4بہنیں ہیں، 1 مکان اور گھریلو ضرورتوں کا کچھ سامان ہے ، اس کی تقسیم کا طریقہ کار سمجھا دیجیے ۔ 

جواب

مذکورہ صورت میں اگر محض یہی شرعی ورثاء ہیں اور  مرحوم کی بیوہ وغیرہ نہیں ہیں، تو مرحوم کے ذمہ اگر قرض ہو،  اسے ادا کرنے کے بعد ، اگر انہوں نے وصیت کی ہے تو بقیہ ترکے کے تہائی حصے  سے ان کی وصیت نافذ کرنے کے بعد  باقی مال  کو  دس حصوں میں تقسیم کیا جائے گا،  دو دو حصے ہر بھائی کو اور ایک ایک حصہ ہر بہن کو ملے گا، مکان اور ترکہ کے دیگر سامان کی مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے قیمت لگا کر اسی حساب سے تقسیم کی جائے گی۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 143901200063

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں