بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

تہجد کا افضل وقت


سوال

تہجد کی نماز کا افضل وقت بتادیں! اور کو ن سے طریقے سے دعا کی قبولیت کا زیادہ امکان ہے؟

جواب

رات کا آخری حصہ تہجد کی نماز کے لیے افضل وقت ہے۔اس وقت میں گریہ و زاری اور عاجزی  کے ساتھ دعا مانگے۔اللہ تعالی اس وقت کی دعاؤں کو خصوصیت کے ساتھ قبول کرتے ہیں۔رسول اللہ ﷺ تہجد کے وقت  مختلف دعائیں مانگا کرتے تھے، من جملہ ان دعاؤں کے ایک دعا درج ذیل ہے، اس دعا کا بھی اہتمام کرے:
" اَللّٰهمَّ رَبَّ جِبْرَائِیْلَ وَمِیْکَائِیْلَ وَاِسْرَافِیْلَ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّهادَة، اَنْتَ تَحْکُمُ بَیْـنَ عِبَادِکَ فِیْمَا کَانُوْا فِیْـه یَخْتَـلِفُوْنَ  اِهدِنِي لِمَا اخْتُلِفَ فِیْه مِنَ الْحَقِّ بِاِذْنِکَ اِنَّکَ تَهدِیْ مَنْ تَشَاءُ اِلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ"۔
اے اللہ! اے جبرائیل، میکائیل اور اسرافیل کے پروردگار! آسمانوں اور زمین کو ایجاد کرنے والے، پوشیدہ اور علانیہ کا علم رکھنے والے، جن باتوں میں (یہ تیرے بندے) اختلاف کررہے ہیں، تو ہی ان کا فیصلہ کرے گا اور حق کے بارے میں جو اختلاف (دنیا میں)ہورہا ہے، اُس میں اپنے فضل سے میری راہ نمائی فرما، بے شک تو ہی جس کو چاہتا ہے سیدھے راستہ پر چلاتا ہے۔
 " وروی الطبراني مرفوعاً: ’’لا بد من صلاة بلیل ولو حلب شاة وما کان بعد صلاة العشاء فهو من اللیل‘‘۔ وهذا یفید أن هذه السنة تحصل بالتنفّل بعد صلاة العشاء قبل النوم"۔ (شامی  ۲؍۴۶۷)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200443

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں