بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

تکبیراتِ تشریق کتنی دفعہ پڑھنا واجب ہے؟


سوال

ایامِ  تشریق کے دنوں میں تکبیرِ  تشریق ہر فرض نماز کے بعد کتنی بار پڑھنا واجب ہے؟  اور کتنی بار پڑھنا سنت ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ تین بار پڑھنا سنت ہے۔ کیا یہ بات صحیح ہے؟

جواب

نو ذوالحجہ  کی فجر سے 13 ذوالحجہ  کی عصر تک تکبیراتِ  تشریق کافرض نمازوں کے بعد ایک دفعہ پڑھناواجب ہے، ایک سے زائدمرتبہ پڑھنانہ لازم ہے نہ ہی مسنون۔ اگرکوئی سنت سمجھے بغیرایک سے زائدمرتبہ بطورِ ذکرکے پڑھناہے تو اس کی اجازت ہوگی۔ لیکن تین مرتبہ پڑھنا سنت نہیں ہے؛ لہذا اگر کوئی اس ارادے سے پڑھے تو یہ درست نہیں ہے۔

فتاویٰ دارالعلوم دیوبند میں ہے :

’’ تکبیرتشریق ایک دفعہ کہناواجب ہے،اس سے زیادہ واجب نہیں ہے. درمختارمیں عینی سے نقل کیاہے کہ زیادہ کہنے میں فضیلت وثواب ہے، کچھ حرج نہیں ہے،لیکن شامی میں ابوالسعودسے نقل کیاہےکہ ایک مرتبہ سے زیادہ کہناخلافِ سنت ہے،  پس بہتر ہے کہ ایک دفعہ پراکتفا کیاجائے‘‘ ۔(5/150)

فتاویٰ رحیمیہ میں ہے:

’’ تکبیرایک بارکہناواجب ہے،تین بارکہنامسنون نہیں،تین بارکہنے کاقول صحیح اورمفتیٰ بہ نہیں ہے‘‘۔(6/175)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200435

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں