بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تکبیرِ تشریق کی ابتدا اور اس کے وجوب و استحباب کی تفصیل


سوال

تکبیرتشریق کب سے شروع ہوتی ہے اور کتنی دفعہ پڑھناواجب ہے؟  اور کتنی دفعہ مستحب ہے؟

جواب

تکبیرِ  تشریق نو ذی الحجہ کی فجر سے شروع ہوتی ہے اور  تکبیرِ  تشریق کایک مرتبہ پڑھناواجب ہے، ایک سے زائدمرتبہ پڑھنانہ لازم ہے نہ ہی مسنون ،البتہ اگرکوئی سنت سمجھے بغیرایک سے زائدمرتبہ بطورِ ذکرکے پڑھے تو حرج بھی نہیں،لیکن تین مرتبہ کوسنت نہیں کہاجاسکتا۔

فتاویٰ دارالعلوم دیوبند میں ہے:

’’ تکبیرتشریق ایک دفعہ کہناواجب ہے،اس سے زیادہ واجب نہیں ہے۔ درمختارمیں عینی سے نقل کیاہے کہ زیادہ کہنے میں فضیلت وثواب ہے، کچھ حرج نہیں ہے،لیکن شامی میں ابوالسعودسے نقل کیاہےکہ ایک مرتبہ سے زیادہ کہناخلافِ سنت ہے،  پس بہتر ہے کہ ایک دفعہ پراکتفا کیاجائے‘‘۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200185

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں