بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

انشورنس کا شرعی متبادل


سوال

 انشورنس  اور بیمہ پالیسی وغیرہ کا متبادل اسلام میں موجود ہے یانہیں ؟  اگر  هے  تو اس کا شرعی اسلامی طریقہ کارکیاهے؟  علماء اور مفتیان کرام کے اقوال کی روشنی میں مکمل تفصیل سے آگاہ فرمادیں تو نوازش هوگي،  هم کچھ احباب مل کر آپس میں اس طرح کی کوئی ترتیب بنانا چا هتے هيں  کہ هم کوئی مخصوص فنڈ جمع کریں جو مشکل اوقات میں همارے کام آئے ، اس کی ترتیب کیا هوني چاهيے اور اس رقم کو کاروبار میں لگانا (مشکل میں کام آنے والی رقم کی بڑھوتری کے ليے  ) شرعًا کیسا هے؟

جواب

انشورنس کا متبادل باہمی امداد اور تعاون پر مبنی ایسا نظام ہے جو سود اور  جوے سے خالی ہو، اس موضو ع پر   حضرت مفتی اعظم  پاکستان مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ    اور حضرت مفتی اعظم  پاکستان مفتی ولی حسن ٹونکی صاحب رحمہ اللہ   کی تحریروں کا مجموعہ  كتابي صورت ميں   ’’بیمۂ زندگی‘‘  کے نام سے مطبوع ومتداول ہے، اس كا مطالعه مفيد رهے گا۔فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 143908201048

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں