بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

توبہ کے بعد بدکار سے شادی کرنا


سوال

ایک مرد کسی ایسی عورت سے نکاح کر سکتا ہے جو بدکاری کے پیشے سے تائب ہو چکی ہے؟

جواب

اگر بدکار خاتون نے سچے دل سے توبہ کرلی ہے اور وہ پاکیزہ زندگی گزارنا چاہتی ہے تو اس سے نکاح کرنا جائز ہوگا۔

تنویر الابصار مع الدر المختار میں ہے:

’’وَأَمَّا قَوْله تَعَالَى: {وَالزَّانِيَةُ لا يَنْكِحُهَا إِلا زَانٍ} [النور: ٣]- فَمَنْسُوخٌ بِآيَةِ - {فَانْكِحُوا مَا طَابَ لَكُمْ مِنَ النِّسَاءِ} [النساء: ٣].وَفِي آخِرِ حَظْرِ الْمُجْتَبَى: لَا يَجِبُ عَلَى الزَّوْجِ تَطْلِيقُ الْفَاجِرَةِ وَلَا عَلَيْهَا تَسْرِيحُ الْفَاجِرِ إلَّا إذَا خَافَا أَنْ لَا يُقِيمَا حُدُودَ اللَّهِ فَلَا بَأْسَ أَنْ يَتَفَرَّقَا، فَمَا فِي الْوَهْبَانِيَّةِ ضَعِيفٌ كَمَا بَسَطَهُ الْمُصَنِّفُ‘‘. (كتاب النكاح، ٣/ ٥٠، ط: سعيد)  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200002

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں