بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

توبہ کرنے کا طریقہ


سوال

مجھے توبہ کرنے کا طریقہ بتائیں، میں اپنے گناہوں سے توبہ کرنا چاہتا ہوں، نماز کے طریقے میں بھی ایک مسئلہ پوچھنا ہے!

جواب

 توبہ کا  طریقہ یہ ہے کہ گناہوں پر صدقِ دل سے ندامت ہو، فوراً گناہوں والے اعمال ترک کردیں، توبہ کی نیت  سے دو رکعت نفل پڑھ کر اللہ تعالی سے معافی مانگیں اور آئندہ گناہوں سے بچنے کا پختہ ارادہ کریں۔ اور اگرشریعت نے اس گناہ کے لیے کوئی کفارہ متعین کیا ہو  تو کفارہ اداکریں،اور اگر گناہ کا تعلق کسی آدمی کے حق سے ہے تووہ حق ادا کریں یااس سے معاف کرالیں۔

"" عن عبد الله رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلی الله علیه وسلم : ’’ التوبة من الذنب أن یتوب منه ثم لا یعود فیه‘‘۔"" (المسند للإمام أحمد بن حنبل:۴/۱۹۸، رقم الحدیث:۴۲۶۴)
وفي شرح مسلم للنووي: قال أصحابنا وغيرهم من العلماء: للتوبة ثلاثة شروط: أن يقلع عن المعصية، وأن يندم فعلها، وأن يعزم عزماً جازماً أن لايعود إلى مثلها أبداً، فإن كانت المعصية متعلق بآدمي، فلها شرط رابع، وهو: رد الظلامة إلى صاحبها، أو تحصيل البراء ة منه"".( ۸/۲۹۳، باب في استحباب الاستغفار والاستکثار فیه، مرقاة المفاتیح:۵/۲۴۱، باب الاستغفار والتوبة)

نماز کے بارے میں جو مسئلہ پوچھنا ہو دوبارہ سوال کرکے پوچھ لیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201797

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں