بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

گھر سے دور مسافروں کی پریشانی کا حل


سوال

میں مسافرہو ں اورشادی شدہ ہو ں ،دو  مہینے  بعد  میں گھرجاتاہو ،شہوت سے بہت تنگ ہوں  ،کو ئی  دوائی یاگولی بتادیں ،جودو مہینے کے لیےشہوت کوختم کرتاہو۔

جواب

آپ مندرجہ ذیل امور پر پابندی کریں :

1۔گھر والی کے ساتھ رہنے کی ترتیب بنائیں۔

2۔جب  تک ترتیب نہیں بنتی روزے رکھیں۔

3۔نظروں کی حفاظت  کریں۔

4۔موبائل کم سے کم استعمال کریں۔

5۔نمازوں  کی پابندی کرے۔

6۔اپنے مسئلے  کے حل کے لیے دعاؤں کی  کثرت   کریں۔

7۔استغفاراور  مندرجہ ذیل اذکار کا اہتمام کریں۔

"اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ سَمْعِيْ وَشَرِّ بَصَرِيْ وَشَرِّ لسَانِيْ وَشَرِّ قَلْبِيْ وَشَرِّ مَنِیِّيْ"

ترجمہ:" اے اللہ! میں آپ کی پناہ لیتا ہوں اپنے کان کے شر سے، اپنی نگاہ کی شر سے، اپنی زبان کے شر سے، اپنے دل کے شر سے اور اپنی منی کے شر سے۔"

(مشکوة شریف، ص:217، مطبوعہ: مکتبہ اشرفیہ دیوبند)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411100831

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں