بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اداکاروں کے ساتھ نکاح کا حکم


سوال

کیا ہندوستان کے اداکارافراد یہ لوگ مسلمان ہیں؟  کیا ان کے ساتھ شادی بیاہ شرعا جائز ہے ؟

جواب

اگر کوئی ادا کار مسلمان ہونے کا اقرار کرتا ہے اور اس کے عقائد  ونظریات اسلام کے مطابق ہیں  اور کسی کفریہ عمل کا مرتکب نہیں ہوتا ہے، تو اس کے ساتھ نکاح کرنے سے نکاح منعقد ہوجائے گا، لیکن چوں کہ شریعت مطہرہ نے نکاح و شادی بیاہ کے لیے نیک و صالح رشتہ کے انتخاب کا حکم دیا ہے،لہذا نکاح کے سلسلے میں کسی نیک اور دین دار شخص کا انتخاب کیا جائے۔

بخاری شریف میں ہے:

"عن أبي هريرة رضي الله عنه، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " ‌تنكح ‌المرأة ‌لأربع: لمالها ولحسبها وجمالها ولدينها، فاظفر بذات الدين، تربت يداك."

(كتاب النكاح، ج:7، ص:7، ط:دار طوق النجاة)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144407101417

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں