بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بیوی کا شوہر کو ذلیل، بے غیرت کہنے کا حکم


سوال

بیوی شوہر سے بدزبانی کے دوران شوہر کو ذلیل، کتا، بےغیرت کہے، اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

شوہر کے بارے میں بیوی کا ایسے الفاظ استعمال کرنا گناہ کی بات ہے، کسی بھی مسلمان کو گالی دینا گناہِ کبیرہ ہے، اور شوہر کا بیوی پر بہت بڑا حق ہے، حدیثِ پاک میں ہے کہ اگر میں کسی کو  دوسرے کو سجدے کا حکم دیتا تو بیوی کو حکم دیتا کہ وہ شوہر کو سجدہ کرے۔ بہر حال ایسے الفاط کے استعمال سے بیوی سخت گناہ گار ہے، اسے سچے دل سے اللہ تعالیٰ کے حضور بھی توبہ کرنی چاہیے، اور اپنے شوہر سے بھی معافی مانگنی چاہیے، اگر وہ تائب نہیں ہوتی اور شوہر بھی اس کوتاہی پر معاف نہیں کرتا تو حدیثِ پاک میں ایسی عورت کے  لیے وعید ہے۔ اگر عورت معافی مانگ لیتی ہے تو بہتر، اگر وہ معافی نہیں مانگتی اور بدزبانی اور گالم گلوچ کی اسے عادت ہے، اور نصیحت اور سمجھانے سے بھی باز نہیں آتی تو شوہر اپنے احوال دیکھتے ہوئے اسے نکاح سے خارج کرنے کا حق رکھتاہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200715

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں