بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تنسیخِ نکاح کی بابت عمومی سوالات


سوال

کیا کورٹ سے تنسیخِ  نکاح کا کیس کروانا جائز ہے؟ اور تنسیخِ  نکاح کے بعد کتنے عرصے کی عدت کرنی ہوتی ہے؟ اور تنسیخِ  نکاح کے بعد لڑکی دوسری شادی کر سکتی ہے؟

جواب

آپ کا سوال بہت عمومی ہے، کس بنیاد پر تنسیخ کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے؟ اس کی بنیاد پر جواب مختلف ہوسکتاہے، جو صورتِ حال درپیش ہے، اسے لکھ کر سوال کیا جاتا تو مسئلہ واضح ہوسکتاتھا؟ بہر حال عمومی سوال کا عمومی جواب مندرجہ ذیل ہے:

تنسیخِ  نکاح کی اگر شرائط پائی جاتی ہوں تو عدالت سے تنسیخِ  نکاح کرانا جائز ہے، تنسیخِ  نکاح کے بعد طلاق والی عدت گزارنا لازم ہوگا، اگر شرائطِ  معتبرہ کے ہوتے ہوئے نکاح فسخ کیا گیا ہو تو عدت کے بعد لڑکی کہیں اور نکاح کرسکے گی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200054

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں