بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تنخواہ کی زائد رقم مالک کو لوٹانا


سوال

سرکاری ملازمت کےاوقات میں جو کمی ہوتی ہے اس کی رقم اسی ادارے کو واپس کرنا ضروری ہے یا کسی ضرورت مندکو بغیر ثواب کی نیت کے دے سکتے ہیں?

جواب

اگر کوئی ملازم ادارہ  کو معاہدۂ  ملازمت میں  طےشدہ   اوقات  میں سے کم وقت دیتا  ہے اور پھر اس کو پوری اجرت مل جاتی ہے  تو ایسی صورت میں  جس قدر وقت میں کمی کی ہے، اُس کے عوض جتنی رقم ملی ہے وہ  رقم اسی ادارے کو واپس کرنا لازم ہے۔ 

 فتاوی شامیمیں ہے:

’’وَيَرُدُّونَهَا عَلَى أَرْبَابِهَا إنْ عَرَفُوهُمْ، وَإِلَّا تَصَدَّقُوا بِهَا؛ لِأَنَّ سَبِيلَ الْكَسْبِ الْخَبِيثِ التَّصَدُّقُ إذَا تَعَذَّرَ الرَّدُّ عَلَى صَاحِبِهِ اهـ‘‘ (٦/ ٣٨٥)  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200791

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں