بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تنخواہ کی ادائیگی کے مقررہ وقت سے تاخیر کی صورت میں تنخواہ میں سو روپے کا اضافہ کرنا


سوال

کسی اسکول میں ٹیچر کے لیٹ آنے پر سیلری کاٹی جاتی ہو،  تو اگر اسکول والوں کی جانب سے سیلری  دینے میں تاخیر ہو تو کیا  ایک دن لیٹ ہونے پر 100 روپے بڑھا دینا صحیح ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں تنخواہ جاری کرنے میں تاخیر ہونے کی صورت میں فی یوم 100 روپے کا اضافہ کرنا اسکول والوں پر لازم نہیں؛ کیوں کہ مہینہ مکمل ہونے کے بعد  کے  آئندہ  ماہ کے ایام کی تنخواہ اگلے ماہ میں شامل ہے،  جس کی تنخواہ مہینہ مکمل ہونے پر اسکول والے حسبِ معاہدہ ادا کرنے کے پابند ہیں، پس تاخیر کی صورت میں فی یوم 100 روپے کے  اضافہ کا مطالبہ شرعاً درست نہیں، اور  اسکول انتظامیہ کے  لیے ایسا کوئی معاہدہ  کرنا درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200332

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں