بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

تمام امور تقدیرالہی کے تابع ہیں


سوال

مجھے یہ معلوم کرناتھاکہ کیاانسان کی شادی کاوقت مقررہوتاہے؟اورکیایہ بھی مقررہوتاہے کہ شادی کس وقت کہاں اور کس سے ہونی ہے؟یااس معاملہ میں انسان صاحب اختیارہے؟

جواب

شادی وغیرہ جواموربھی انسان بجالاتاہے، یہ سب تقدیرالہی کے مطابق ہوتے ہیں لیکن انسان پتھروں کی مانندچونکہ مجبوروبے بس نہیں اس لیے کوشش اوراچھی تدبیراختیارکرنے کے ہم مکلف ہیں۔بہرحال انسان نکاح کس سے اور کس جگہ اورکب کرے گا یہ سب کچھ  اللہ تعالی کے علم میں ہے مگر انسان اس پر مجبور نہیں اور کوشش کا وہ مکلف ہے۔فقط واللہ اعلم

(کفایت المفتی1/146)


فتوی نمبر : 143707200032

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں