بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

تلاوت کے ساتھ مختلف مناظر جوڑنا


سوال

آج کل موبائل پر ایک بات بہت عام ہوتی جا رہی ہے کہ قرآنِ کریم کی تلاوت کے ساتھ ساتھ متأثر کرنے کے لیے اس کے مطابق ویڈیو جوڑی جاتی ہے، کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟

جواب

موبائل وغیرہ میں قرآنِ  کریم کی( ریکارڈنگ) تلاوت کے ساتھ ویڈیو لگانا اس شرط کے ساتھ جائز ہوگی کہ اس ویڈیوکے مناظر میں  کسی بھی قسم کے جان دار (مثلاً: چرند، پرند،انسان یا کوئی بھی حقیقی یا فرضی ذی روح)  کی تصویر نہ ہو،جاندار کی تصاویر قرآنِ کریم کی تلاوت کے ساتھ لگانا شرعاً حرام اور سخت بے ادبی ہے، نیز یہ بھی یاد رہے کہ ان مناظر کی وجہ سے انسان کی توجہ بجائے تلاوت یامعانی میں غورکرنے کے مناظر کی جانب مائل نہ ہو، اس لیے کہ موبائل ،کیسٹ وغیرہ  پر اگر تلاوت لگی ہو توبھی  ادب کا تقاضا یہ ہے کہ اسے سنا جائے، نہ سننایاکسی اور کام میں مشغول رہنا تلاوت کی جانب دھیان نہ کرنا خلافِ ادب ہے، نیزایسی صورت میں  موبائل پر تلاوت نہ لگانا بہتر ہے۔ البتہ اگر ان مناظر کے ساتھ خاموشی سے تلاوت سنی جائے  اور توجہ تلاوت کی طرف ہو تو اس کی گنجائش ہوگی۔

مولانا مفتی محمد شفیعؒ عثمانی رحمہ اللہ ’’جدید آلات کے شرعی احکام‘‘ میں تحریر فرماتے ہیں:

’’یہ بھی ظاہر ہے کہ قرآنِ  کریم جب اس میں (ٹیپ ریکارڈ میں) پڑھنا جائز ہے تو اس کا سننا بھی جائز ہے، شرط یہ ہے کہ ایسی مجلسوں میں نہ سناجائے جہاں لوگ اپنے کاروبار یا دوسرے مشاغل میں لگے ہوں، یاسننے کی طرف متوجہ نہ ہوں،  ورنہ بجائے ثواب کے گناہ ہوگا ۔‘‘(آلات جدیدہ کے شرعی احکام،ٹیپ ریکارڈ پر تلاوت قرآن کا حکم،ص:207،ادارۃ المعارف)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200453

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں